ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوچکا‘ عوام سے کیے وعدے پورے کرینگے‘ جہانزیب کھچی

      ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوچکا‘ عوام سے کیے وعدے پورے کرینگے‘ جہانزیب ...

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی کے عوام سے کیئے جانیوالے تمام انتخابی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

وعدے پورے کریں گے اور شہر سمیت دیگر علاقوں میں جاری برسوں کی محرومیوں کا بھر پور ازالہ کیا جائیگا اس سلسلے میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں سابق صدر بار سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنماء سید اظہر عبا س بخاری کی قیادت میں سادات بخاری کے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ 8کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے میلسی شہر کے سیوریج منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ شہریوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ڈویژنل پبلک سکول پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے اور آنیو الے تعلیمی سیشن میں داخلوں کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے بھی فنڈز کا اجراء ہوچکا ہے اور اکثر سکیموں پر کام جاری ہے انشاء اللہ تمام مسائل حل کریں گے وفد میں پروفیسر سید مظہر اے شاہ، سید حسیب شاہ بخاری اور دیگر شامل تھے۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر