ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی قطرمیں عسکری قیادت سے ملاقات

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی قطرمیں عسکری قیادت سے ملاقات

  



کراچی (این این آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران نیول چیف نے کمانڈر قطرامیری ایئر فورسز اور کمانڈنٹ جوآن بن جاسم جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے ملاقات کی اور کالج میں کورس کے شرکاء کو لیکچر دیا۔ کمانڈر قطر امیری ایئر فورسز میجر جنرل (پائلٹ) سلیم حماد النبیت سے دوحا ائیر بیس پراور کمانڈنٹ جوآن بن جاسم جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میجر جنرل محمد حماد ال نوعیمی الوقرہ سے دوحا میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں علاقائی امن واستحکام،باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ دو طرفہ عسکری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ نیول چیف نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان روابط میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ معزز شخصیات نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ مضبوط عسکری تعاون کی اہمیت کو سراہتے ہوئے مختلف عسکری شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔ نیول چیف نے جوآن بن جاسم جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے دوران ”ورلڈ آرڈر،ماضی اور حال،سمندر اور بحری افواج کا کردار“ کے عنوان پر ایک لیکچر دیا۔ جس میں انہوں نے بحری افواج کے ماضی سے اخذ شدہ دانشمندی کی تفصیل بیان کی اور میری ٹائم شعبوں میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایڈمرل ظفر عباسی

مزید : ملتان صفحہ آخر