گندم کی سرکاری قیمت 16سو روپے فی من مقرر کی جائے،بلاول بھٹو

گندم کی سرکاری قیمت 16سو روپے فی من مقرر کی جائے،بلاول بھٹو

  



اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گندم کی سرکاری قیمت میں صرف 50 روپے فی من اضافہ مسترد کر دیا،جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانچ سال بعد گندم کی سرکاری قیمت میں صرف پچاس روپے اضافہ کاشتکاروں کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ساتھ مذاق ہے، گندم کی کم از کم سرکاری قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی جائے،عالمی منڈی میں گندم کی قیمت 1575 روپے ہے ہمارے کسان کو 1350 روپے پر ٹالا جا رہا ہے، دنیا بھر میں حکومتیں کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں، پاکستان میں حکومت ہی کسان کی دشمن بنی ہوئی ہے، پی پی پی حکومت نے ملک کو گندم درآمد کرنے والے ملک سے گندم برآمد کرنے والا ملک بنادیا، یوریا، ڈی اے پی، زرعی ادویات اور دیگر مداخل کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار تشویشناک حد تک کم ہو گئی ہے۔کاشتکار کو مارکیٹ فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر کسان نے ہل چلانا بند کر دیا تو ملک قحط کا شکار ہو جائے گا۔

گندم قیمت

مزید : ملتان صفحہ آخر