حکومت کو مسئلہ کشمیر پر بے وفائی کا حساب دینا ہوگا‘ لیاقت بلوچ

      حکومت کو مسئلہ کشمیر پر بے وفائی کا حساب دینا ہوگا‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے احتجاج کے پلان بی کا اعلان کردیاہے۔ حکومت نے میاں نوازشریف کے علاج کو صریحاً غیر انسانی اور ظالمانہ طریقے سے کنڈیکٹ کیاہے۔ نااہل حکومت خود ہی پورے ملک میں احتجاج کا ماحول دے رہی ہے۔ عمران خان حکومت کو مسئلہ کشمیر پر بے وفائی کا حساب دیناہوگا۔ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی، قومی اور صوبائی انتخابات میں اپنے اسلامی، انقلابی اور عوامی فلاح کے منشور کے ساتھ حصہ لے گی۔ فوجی آمریتوں اور جمہوریت کے نام پر منتخب حکومتوں کی ناکامی نے واضح کردیا ہے کہ صرف قیادت نہیں ہمہ گیر، اہل، جفاکش اور ذاتی مفادات سے بالاتر ٹیم ہی پاکستان میں خود انحصاری اور خود داری کا نظام لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحرانوں سے نکالے گی۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ارکان نے ڈاکٹر شفیق الرحمن کو نیا امیر منتخب کیاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر ہندوستان نے پابندی عائد کی اور ہندوستان کے ایما پر ہی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت و کارکنان ریاستی دہشتگردی کاشکار ہیں۔ ان حالات میں پرامن جمہوری سیاسی اور آئینی جدوجہد کرنے والی جماعت نے اپنے جمہوری وجود کو تسلیم کرایاہے۔ ان شاء اللہ نئی قیادت کامیاب ہوگی۔ بنگلہ دیش کے عوام اسلام اور اتحاد امت کا جذبہ رکھتے ہیں یہی جذبہ غالب آئے گا
لیاقت بلوچ