میرے خلاف شائع ہونیوالی خبریں بے بنیاد‘ حقائق کے برعکس ہیں‘ ممتاز قریشی

  میرے خلاف شائع ہونیوالی خبریں بے بنیاد‘ حقائق کے برعکس ہیں‘ ممتاز قریشی

  



ملتان(پ ر) وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی نے ایک قومی اخبار میں ان کے خلاف شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی کوئی بھی بے نامی جائیدادیں نہیں ہیں انہوں نے دوران سروس اپنے تمام اثاثہ جات باضابطہ ڈکلئیر کر دیے تھے جس کا ریکارڈ موجود ہے تاہم اس (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

سلسلے میں مخالفین نے ان کے خلاف انٹی کرپشن میں درخواست دی تھی جس کی انکوائری کے بعد 27 اکتوبر 2018 کو محکمہ اینٹی کرپشن/عدالت نے ان تمام الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیا میرے حق میں فیصلہ دیے کر تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور اب میرے مخالفین اسی درخواست کی بنیاد پر میری کردار کشی کر رہے ہیں جبکہ فاطمہ جناح ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کام کرنے والی کمپنی نذیر اینڈ کو کو نوازنے کے حوالے سے بھی جو مجھ پر الزام لگایا گیا ہے اس میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے حالانکہ میں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر 14 جولائی 2012 کو 59ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کے بعد ایک آفس آرڈر کے تحت نہ صرف نزیر اینڈ کو کو کام کرنے سے روک دیا تھا بلکہ ان کی کلیم کی جانے والی رقم کی بھی ادائیگی نہیں کی تھی لیکن 7 ستمبر 2013 کو ایم ڈی اے کی 60 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں اس وقت کے ڈی جی ایم ڈی اے و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نے اس سلسلے میں تین ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے کر 31 دسمبر 2014 کو باسٹھویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں نذیر اینڈ کو کا نہ صرف کام بحال کر دیا تھا بلکہ کلیم کی جانے والی رقم بھی ادا کر دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ میرے بطور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے دورانیہ میں نہ صرف فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون اور ٹو سمیت سب سے زیادہ ہاؤسنگ سکیمیں لانچ کی گئیں بلکہ اربوں روپے کا ریونیو بھی حاصل کیا گیا اور اس ریونیو سے ایم ڈی اے آج تک استفادہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرے لانچ کیے گئے ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کے دس سال بعد بھی ایم ڈی اے آج تک کوئی نئی رہائشی سکیم شروع نہیں کر سکا لیکن اب بھی میں بطور وائس چیئرمین ایم ڈی اے اپنی ذمہ داریاں ادارے کی ترقی، ملازمین اور مفاد عامہ کے لیے سرانجام دے رہا ہوں لہذا میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور میں غلط الزامات لگانے اور کردار کشی کرنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کر رہا ہوں۔

ممتاز قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر