مہنگائی کا جن بوتل سے باہر‘ ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل‘ شہریوں کے چہرے لال

  مہنگائی کا جن بوتل سے باہر‘ ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل‘ شہریوں کے چہرے لال

  



وہاڑی‘ بہاولنگر (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا سبزیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی لال ٹماٹر کی قیمت سن کرتو شہریوں کے چہرے لال ہونے لگے شہر میں ٹماٹر کی قیمت نے ڈبل سنچری پار کر لی ہے اور مختلف سبزیوں کی قیمت بھی زیادہ ہوگئی ہے جس سے گھریلو بجٹ پر بھی کافی اثر ہوا ہے سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

سے ہر شہری متاثر ہوا عوامی و سماجی اور شہری حلقوں کا احتجاج وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ واقعات کے مطابق عوامی و سماجی اور شہری حلقوں جلال الدین اکبر علی خان محمد شرافت علی ولایت حسین فضل احمد مقصود احمد امیر علی ودیگر نے کہا ہے کہ شہر اور گردونواح میں سبزیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں سبزیوں کی قیمت بڑھنے کا اثر براہِ راست اثر عام شہری پر پڑرہا ہے جبکہ دکاندار حضرات بھی ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی چیز فروخت نہیں کررہے کیونکہ مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دکانوں پر صرف ریٹ لسٹ چیک کرتے ہیں لیکن ان کی خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی شہریوں نے حکومت سے نوٹس لے کر ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر بھر میں سبزی فروشوں، پھل فروشوں کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ کے اندر اندر قیمتوں میں بیش بہا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سبزیوں، پھلوں سمیت دال، چاول، گھی، آٹے کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں۔ شہر بھر میں ٹماٹر کی قیمت 250روپے فی کلو سے تجاوز کر جانا غریب عوام کیلئے درد سر بن چکا ہے۔ میڈیا سروے میں شہریوں کے جم غفیر میں خواتین، بزرگ، جوانوں سمیت عام شہری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں، پھلوں، اشیاء خور دو نوش کی قیمتوں میں رونما ہونیوالی تبدیلی غریب کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر نے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدور غریب طبقہ دو وقت پیٹ پالنے کیلئے اشیاء ضروریا سبزی، پھل و خور دو نوش کی تلاش میں دربدر مارا پھر رہا ہے۔ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹس بھی دوکانداروں نے غائب کر کے من پسند قیمتیں وصول کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ اس شدید بحرانی دور میں سبزیوں، پھلوں اور اشیاء خور دو نوش کی قیمتوں میں اچانک ہوش ربا ء اضافہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔انتظامیہ کے اعلیٰ افسران فی الفور مقرر کردہ قیمتوں پر نا صرف عملدر آمد کروائیں بلکہ ریٹس لسٹس کی تمام دوکانوں پر آویزاں بھی کروائیں۔تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر