میپکو ٹیموں کے چھاپے‘ 92بجلی چور شکنجے میں آگئے
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے چھاپے مارتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 92بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔ایک صارف کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
13نومبر کو ملتان میں 6گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10251یونٹس چوری کرنے پر196359روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو16644یونٹس چوری کرنے پر188221روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،وہاڑی میں 10گھریلو صارفین کو13626یونٹس چوری کرنے پر279476روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو7895یونٹس چوری کرنے پر170900روپے جرمانہ، ساہیوال میں 12 گھریلوصارفین کو11699یونٹس چوری کرنے پر189735روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو7461یونٹس چوری کرنے پر 130490روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 12گھریلو اور کمرشل صارفین کو 9472یونٹس چوری کرنے پر 139385روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7556یونٹس چوری کرنے پر153259روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18728یونٹس چوری کرنے 282336 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بجلی چور