نشتر: ایمرجنسی میں 2آپریشن تھیٹر غیر فعال‘ مریض پریشان

  نشتر: ایمرجنسی میں 2آپریشن تھیٹر غیر فعال‘ مریض پریشان

  



ملتان (وقائع نگار ) نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں دو آپریشن تھیٹر مشینری کی خرابی کے باعث غیر فعال ہیں،جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں  آنے والیایسے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،جن کے فوری آپریشن کئے جانا ضروری ہوتے ہیں واضح رہے کہ ایمرجنسی میں چار آپریشن تھیٹر ہیں  ،جن میں  سے مبینہ طورپر دو تھیٹروں کی انستھیزیا مشینیں خراب ہیں  جس کی وجہ سے یہ آپریشن تھیٹر کافی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

عرصہ سے غیرفعال ہیں  جبکہ مریضوں کے دباؤ کے پیش نظر بیشتر مریضوں کو جنرل آپریشن تھیٹرز کو ریفر کردیا جاتا ہے جہاں ایمرجنسی نوعیت کے کیسز کے آپریشن بھی فوری ممکن نہیں ہوتے،اس وجہ سے ایمرجنسی آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ایمرجنسی وارڈ کی ایکسرے مشین اور پورٹیبل ایکسرے مشین بھی عرصہ سے خراب ہے جس کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں،بتایا جاتا ہے کہاکہ انہیں شکایات کے پیش نظر گزشتہ روز کمشنر ملتان ڈویڑ ن افتخار علی سہو نے نشتر ایمرجنسی کا دورہ کیا اور حکام کو خراب مشینری فوری طور پر فعال کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایا ت جاری کیں  ، اس موقع پر ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیہ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمر جنسی کی خراب مشین بارے ٹینڈر کردیا گیا ہے۔3آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل ہیں جبکہ نیور و آپریشن تھیٹر کو جنرل آپریشن تھیٹرز میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

غیر فعال

مزید : ملتان صفحہ آخر