ایم فائیو پر جانوروں کی سیر‘ حادثات معمول‘ مسافر غیر محفوظ

  ایم فائیو پر جانوروں کی سیر‘ حادثات معمول‘ مسافر غیر محفوظ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) موٹروے ایم فائیو پر حادثات پر حادثات،موٹرویز پولیس نے ملبہ این ایچ اے پر ڈال دیا، اوور سپیڈنگ نہیں بلکہ موٹروے ٹریک پر جانوروں کے گزرنے کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ملتان تا سکھر موٹروے پر روزانہ 10 سے زائد حادثات ہو رہے ہیں۔حادثات کی بڑی وجہ موٹرویز پولیس کی کم نفری اور پیٹرولنگ نا ہونا ہے جس سے موٹروے پر سفر (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کرنے والے افراد کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئیں ہیں تاہم موٹرویز پولیس نے حادثات کا ملبہ نیشل ہائی ویز اٹھارٹی پر ڈال دیا ہے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ٹریک پر جانوروں کے آ جانے کے باعث گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں، جبکہ اوور سپیڈنگ پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،ذرائع کے مطابق حادثات اوور سپیڈنگ نہیں بلکہ جانوروں کے ٹریک پر آ جانے کی وجہ سے ہو رہے ہیں ، دوسری جانب این ایچ حکام کا موقف ہے کہ موٹروے ٹریک کے دونوں اطراف پانچ پانچ فٹ اونچے جنگلے لگائے ہوئے ہیں، حادثات کی وجہ اوور سپیڈنگ ہے تاہم جانوروں کو ٹریک پر آنے سے روکنے کے لیئے مزید اقدامات بھی جلد عمل میں لائے جائیں گے،شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سے موٹروے پر پولیس کی نفری بڑھانے اور جانوروں کو ٹریک پر آنے سے روکنے کے لیئے فوری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم فائیو پر حادثات کا ملبہ ایک دوسر ے پر ڈالنے کی بجائے اسے روکنے کے اقدامات کیئے جائیں۔

ایم فائیو

مزید : ملتان صفحہ آخر