ملتان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش‘ نظام زندگی متاثر‘ نشیبی علاقے زیر آب 

  ملتان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش‘ نظام زندگی متاثر‘ نشیبی ...

  



ملتان‘کوٹ ادو (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘تحصیل رپورٹر)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بار شک سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

 ہوگیا دوسری جانب مختلف علاقوں کا بجلی نظام بھی متاثر ہوا‘کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرعثمان عارف نے اتوارتک جاری بارشوں کے سلسلہ کے پیش نظرشعبہ سینیٹیشن کوالرٹ رہنے کی ہدائت کی ہے۔سینیٹیشن سٹاف کوہدائت کی گئی ہے کہ بارش کے ساتھ ہی نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں،سکرمشینوں کااستعمال کیاجائے۔کسی بھی نشیبی علاقے میں پانی کھڑانہ ہونے دیاجائے۔گزشتہ روزبھی کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرنے کینٹ کے مختلف نشیبی علاقوں میں سینیٹیشن سٹاف کی طرف سے نکاسی آب کے سلسلہ میں جاری ریلیف آپریشن کاجائزہ لیا۔ گذشتہ روز2بجے دن اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اورگرد چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جسکی وجہ سے گلیاں اور نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے،شدیدبارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،سردی بڑھتے ہی لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے جبکہ تیزبارش سے بجلی وٹیلی فون کا  نظام بھی معطل ہوگیا،ہلکی بارش کا سلسلہ رات گئے وقفے وقفے سے جاری رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر