ملتان: ایکسائزڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی   ماہ اکتوبر کے ریکوری اہداف حاصل نہ کرسکا 

ملتان: ایکسائزڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی   ماہ اکتوبر کے ریکوری اہداف حاصل ...

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نارکوٹکس ملتان زون تھری پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں ناقص کارکردگی کے باعث ماہ اکتوبر کے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان نے نوٹس لیتے ہوئے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

 زون تھری کے انچارج ای ٹی او عبدالمجید قریشی اور متعدد انسپکٹر سے وضاحت طلب کرلی ے ذرائع کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زون تھری کا عملہ ماہ اکتوبر کے لئیے مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے جبکہ متعدد انسپکٹرز اپنے سرکل سے 50 فیصد ٹیکس وصولی بھی نہیں کرپائے جن میں انسپکٹر اختر حسین مقررہ ٹیکس ہدف 20 لاکھ روپے ریکوری 5 لاکھ 37 ہزار عمران علی ٹیکس ہدف 38 لاکھ روپے ریکوری 22 لاکھ 5 ہزار واجد علی ٹیکس ہدف 25 لاکھ روپے ریکوری 8 لاکھ 50 ہزار عامر علی مان ٹیکس ہدف 25 لاکھ روپے ریکوری 12 لاکھ 17 ہزار عائشہ لطیف ٹیکس ہدف 20 لاکھ روپے ریکوری 10 لاکھ 24 ہزار علی رضا ٹیکس ہدف 30 لاکھ روپے ریکوری 6 لاکھ روپے طاہر حسین ٹیکس ہدف 22 لاکھ روپے ریکوری 5 لاکھ 61 ہزار ساجد علی ٹیکس ہدف 20 لاکھ روپے ریکوری 3 لاکھ 81 ہزار سلیم میتلا ٹیکس ہدف 50 لاکھ روپے ریکوری 17 لاکھ 23 ہزار مسعود احمد قریشی ٹیکس ہدف 40 لاکھ روپے ریکوری 19 لاکھ 93 ہزار ملک فیاض ٹیکس ہدف 30 لاکھ روپے ریکوری 10 لاکھ روپے ہوئی ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبداللہ خان نے زون تھری کی ماہ اکتوبر کے مقررہ ٹیکس اہداف حاصل نہ کرنے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انسپکٹرز سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اہداف 

مزید : ملتان صفحہ آخر