پیر جہانیاں عرس ‘ میلاد روکنے پر ڈی سی اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو مشاور ت کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

      پیر جہانیاں عرس ‘ میلاد روکنے پر ڈی سی اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو مشاور ت ...

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے دربار حضرت پیر جہانیاں کے عرس پر لگنے والے میلے کو روکنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو مشاورت کر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، میلا لگانے کی اجازت دینے سے سیکورٹی خدشہ ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جشن بہاراں اور عرس مبارک منعقد کرانا شہریوں کا بنیادی حق ہے، شہریوں سے تفریح کے مواقع چھین کر بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے اور یہ میلہ ہر سال لگتا ہے جس پر فاضل جسٹس نے قرار دیا کہ اگر میلا لگانے کے حوالے سے منتخب کردہ جگہ پر سیکورٹی خدشات ہیں تو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی ممتاز دستی کی جانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ مظفرگڑھ میں عرس مبارک دربار حضرت پیر جہانیاں کا میلہ ہر سال لگتا ہے۔ عرس مبارک دربار پیر جہانیاں 17 نومبر سے 23 نومبر تک منعقد ہوتا ہے۔ میلے میں جشن بہاراں، پہلوانوں کی کشتی، اونٹوں اور گھوڑوں کا رقص ہوتا ہے۔لیکن ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ میلہ لگانے سے روک رہے ہیں۔ حالانکہ سپیشل برانچ نے میلہ لگانے کے حوالے سے تحریری اجازت دے رکھی ہے۔

رپورٹ پیش

مزید : ملتان صفحہ آخر