حکومت ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہی ہے ‘ کانجی رام

حکومت ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہی ہے ‘ کانجی رام

  



صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق اقلیتی ممبر قومی اسمبلی کانجی رام نے کہاکہ ملکی استحکام ،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کا کردار ناقابل فراموش ہے قائد میاں محمد نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے جمہوریت کے مضبوطی کے خیر خواہ ہیں نہ ہی ملک وقوم کے‘حکومت سیاسی و انتقامی کارروائیاں کر کے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے میاںمحمد نواز (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے عدالتوں نے سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کو ریلیف دیا ہے جب کہ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو¡بیرون ملک روانگی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت میں عدالت سے رجوع کر لیا ہے میاں محمد نواز شریف صحت یاب ہو کر جلد پاکستان کے عوام کی خدمت کا عمل دوبارہ شروع کریں گے ۔

کانجی رام

مزید : ملتان صفحہ آخر