مسائل سے آگاہ ‘ جلد حل کرلیا جائے گا ‘ چوہدری آصف مجید

  مسائل سے آگاہ ‘ جلد حل کرلیا جائے گا ‘ چوہدری آصف مجید

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا ایم پی اے چوہدری آصف مجید کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، انہوں نے تھلی چوک، عباسیہ ٹاﺅن، اسلامیہ کالونی، کچہ صادق آباد روڈ، اڈا گلمرگ، جناح پارک سمیت دیگر علاقوں کا دور ہ کرتے ہوئے سیوریج، شاہرات کی خرابی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

سمیت دیگر عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد شفیق، ایکسین محمد انصر، پی ٹی آئی رہنما حاجی ظہور گجر سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے عوامی نمائندگان کے ساتھ مل کر شہر کی خوبصورتی، صفائی، نکاسی آب، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر شہری مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی نشاندہی پر عباسیہ ٹاﺅن میں کرائے کی بلڈنگ میں موجود پرائمری سکول کی تعمیر، اسلامیہ کالونی، کچہ صادق آباد روڑ، جناح پارک سمیت دیگر آبادیوںمیں سیوریج مسائل کے خاتمہ، اڈا گلمرگ تا نشاط سینما چوک سڑک کی تعمیر، شہری آبادیوں میں موجود پارکس کی تزئین و آرائش، مختلف آبادیوں میں سٹریٹس لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے متعلقہ افسران کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے رحیم یار خان کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینا ایک بڑی کامیابی ہے اور انشاءاللہ میونسپل کارپوریشن میں افرادی و مشینری قوت کے اضافہ میں بھی اپنا کردار ادا کریںگے تاکہ جلد از جلد عوامی مسائل حل کئے جا سکیں۔انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر سیوریج مسائل حل کرنے سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے شہر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیںگے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل سے بخوبی آگاہ اور کوشش ہے کہ مرحلہ وار مسائل کو حل کیا جائے۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد شفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچہ صادق آباد روڈ کی سیوریج لائن بیٹھنے سے اسلامیہ کالونی میںسیوریج کا مسئلہ تھا فوری حل کر دیا گیا ہے جبکہ جناح پارک سمیت دیگر آبادیوں میں سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری حدود سے گزرنے والی نہروں کو خوبصورت بنانے کے لئے نہروں کے اطراف موجود جھاڑیاں ختم کرکے پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہدایات کے مطابق مختلف آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پارکس کی بحالی اور مختلف سڑکوں کی مرمت کے لئے فوری عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

آصف مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر