بطورگواہ عدالت میں عدم پیشی پر  5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  بطورگواہ عدالت میں عدم پیشی پر  5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  



 ملتان ( خبر نگار خصو صی)   ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 28 نومبر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

 کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام آصف علی وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے انسپکٹر زبیر احمد، اے ایس آئی محمد ابوبکر کانسٹیبلوں اسلم،شاہد اور ماجد جلیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وارنٹ 

مزید : ملتان صفحہ آخر