ڈیرہ: گرانفروشوں کو 4لاکھ سے  زائر جرمانے متعدد پر مقدمات 

ڈیرہ: گرانفروشوں کو 4لاکھ سے  زائر جرمانے متعدد پر مقدمات 

  



 ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر‘نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے. رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ورزی پر سولہ مقدمات درج کر کے مجموعی طو رپر409900روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے. گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے، گرانفروشی اور کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر پانچ مقدمات سمیت بھاری جرمانے عائد کر دیئے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہاہے. انہوں نے بتایا کہ ڈی او  انڈسٹریز اصغر صدیقی نے مارکیٹوں کے پچاس معائنوں کے دوران انیس مقامات پر پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر دو مقدمات درج کر کے مجموعی طو رپر 41200روپے جرمانہ عائد کیا. اس موقع پر دو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار عاشق حسین نے وہوا میں کارروائی کرتے ہوئے کم وزن کی روٹی فروخت کرنے او رگرانفروشی پر تین مقدمات درج کر کے پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا. علاوہ ازیں رحیم داد نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیوں کے نرخ متعین کر کے دکانداروں او رریڑھی بانوں تک پہنچائیں اور پرائس مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

جرمانے 

مزید : ملتان صفحہ آخر