پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت  محنت کش پر تشدد‘ ہاتھ توڑ دیا 

پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت  محنت کش پر تشدد‘ ہاتھ توڑ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)سیوریج پائپ لائن پر موٹر سائیکل چڑھانے سے منع کرنے پر پولیس ملازم کا ساتھیوں کے ہمراہ مقامی محنت کش پر مبینہ تشدد،ڈنڈوں اور راڈوں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


سے تشدد کرکے محنت کش کا ہاتھ توڑ دیا متاثرہ شخص کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مذکورہ پولیس اہلکار اور اسکے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کی اپیل نواحی گاؤں چک نمبر49ڈبلیو بی کے رہائشی محمد اکبر ولد نور محمد نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مورخہ 12-11-19کو اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران پولیس لائن میں تعینات ملازم تنویر حسین موٹر سائیکل میرے گھر کے باہر بچھی پائپ لائن پر چڑھا کر چلا رہا تھا میں نے منع کیا تو تنویر ہتھے سے اکھڑ گیا اور اپنے دیگر ساتھیوں جیرہ اور بوٹا وغیرہ کو بلا کر مجھ پر تشدد کرنے لگے اور آہنی راڈوں سے تشدد کرکے میرے ہاتھ کی ہڈی بھی توڑ دی میرے شورو واویلا پر اہل علاقہ نے میری جان بخشی کروائی اور مبینہ ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے محمد اکبر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق مذکورہ پولیس آفیسر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کریں 
تشدد