زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ الیکشن میں بزوٹا نے میدان مارلیا  

        زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ الیکشن میں بزوٹا نے میدان مارلیا  

  



ملتان(سٹاف  رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے الیکشن میں بزوٹا نے میدان مار لیا،تین سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کرلی، یوٹی ایف صرف ایک سیٹ حاصل کرسکا، تفصیل کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے الیکشن میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی،چا ر نشستوں میں سے تین سیٹ اپنے نام کرلیں، الیکشن کمشنر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

  رجسٹرار صہیب راشد خان کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق پروفیسر کی نشست پر پروفیسر ڈاکٹر محمداکبر انجم  22 ووٹ لے کر ممبر سینڈیکیٹ منتخب ہوئے جبکہ ان مدمقابل پروفیسرڈاکٹرجاوید احمد نے 14 اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے 12 ووٹ لئے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر محمد ریاض نے 32 ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر ریحان احمدشیخ نے 24 ووٹ لئے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر جویریہ عباس نے 145 ووٹ لئے جبکہ ان کی مدمقابل ڈاکٹر سیرت فاطمہ نے 98 ووٹ لئے۔لیکچرار کی نشست کے لئے انجینئرمحمد یوسف رضانے 70 ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل عثمان سلیم نے 54 ووٹ لئے،دریں اثنا ریٹائرڈآفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے عہدیدارورں سید غفورعلی شاہ، مہر مجاہد اور دیگر نے جیتنے والے ممبران کو مبارکبا دی ہے، دوسری طرف فرینڈ ملازمین متحدہ محاذ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے چیف آرگنائزر ملک صفدر حسین‘ چیئرمین صوفی محمد نیاز لودھی اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد قمر سعید‘ مدثر مشتاق نے سینڈیکیٹ کا الیکشن جیتنے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سینڈیکیٹ 

مزید : ملتان صفحہ آخر