احساس پروگرام میں اقر بروری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے 27نکاتی پالیسی لاگو

احساس پروگرام میں اقر بروری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے 27نکاتی پالیسی لاگو

  



اسلام آباد (این این آئی)ادارے میں شفافیت لانے کیلئے احساس پروگرام نے کڑے احتساب کی پالیسی متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی پہلی گورننس اور(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

 انٹیگریٹی پالیسی کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی،پالیسی میں ادائیگیوں، ٹھیکوں، بھرتیوں اور خریداری میں شفافیت لانے سمیت 27 نکات شامل ہیں۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ گورننس و انٹیگریٹی پاکستان کی پہلی پالیسی ہے،منظوری پر کابینہ کا شکریہ ادا کر تے ہیں،نئی پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت، ان کی سرپرستی میں بنائی گئی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ نئی پالیسی احساس کے تحت لنگر، وظائف،بلاسود قرض اور اثاثوں کی منتقلی پروگرام پر لاگو ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی کمیشن پر ٹھیکوں، اور بھرتیوں میں اقرباء پروری ختم کرائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی دبائی گئی آڈٹ رپورٹس سامنے لائے گی، کرپشن کا خاتمہ بھی یقینی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پے منٹ اور اشیاء کی خریداریوں کے ٹولز میں بھی شفافیت لانے میں معاونت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے اربوں روپے منتقل ہوتے ہیں، پالیسی شفافیت یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ ادارے اپنے صوابدیدی اختیارات ختم ہونے کے ڈر سے پالیسیاں نہیں بنا پاتے۔انہوں نے کہاکہ ربڑ سٹمپ کمیٹیوں، بورڈز کو فعال بنائیں گے، سماجی بہبود کے اداروں کے بورڈ کے اجلاسوں کو بامقصد بنائیں گے۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ نئی پالیسی میں کرپشن کے خاتمے،اور شفافیت لانے کے تمام اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کے پروگرامز کو فعال اورمفید بنائیں گے۔

احساس پروگرام

مزید : ملتان صفحہ آخر