جنرل زبیر محمود کاائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ
اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ گزشتہ روز چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اْن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تینوں افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط کاوشوں کو اجاگر کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔قبل ازیں انکی ائیر ہیڈ کوارٹرزآمد پر ائیر چیف نے جنرل زبیر حیات کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ جنرل زبیر حیات نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چاد ر بھی چڑھائی۔
جنرل زبیر