حادثات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق‘ نوجوان کی لاش برآمد 

  حادثات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق‘ نوجوان کی لاش برآمد 

  



ملتان‘ گڑھ مہاراجہ‘ لودھراں‘ چوک سرور شہید‘ صادق آباد‘ وہاڑی (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) مختلف حادثات وواقعات میں 2خواتین سمیت 8افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ قبرستان نوجوان کی لاش برآمد ہوئی‘ تفصیل کے مطابق  تھانہ صدر کے علاقے فلڈ بند پر ٹریکٹر الٹنے سے 28 سالہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہو گیا۔زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے بستی ریاض آباد کا رہائشی محمد اسلم ڈرائیور اور اس کا ساتھی غلام عباس جو کہ بارش کے دوران اپنے کھیت سے روٹاویٹر استعمال کر کے واپس ملحقہ بستی میں دینے جارہے تھے۔تو اسی  دوران بارشی بند سے ٹریکٹر کو نیچے اتارنے لگا۔تو ٹریکٹر  کیچڑ اور مٹی سے پھسلتے ہوئے قلابازیاں کھاتے ہوا نیچے گہری کھائی میں جا گرا۔ جس سے محمد اسلم ڈرائیور  ٹریکٹر کے نیچے آنے سے جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ساتھ بیٹھا دوسرا ساتھی غلام عباس جس نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جنہیں بعد ازاں  طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ  چوک شاہ عباس کے قریب قبرستان سے نوجوان کی نعش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر قطب پور پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا نشے کا عادی، عمر 25 سال کے قریب ہے تاحال نعش کی شناخت نہ ہوسکی فیصل آباد روڈ گرین وڈ سٹی میں کام کے دوران لوہے کی سیڑھی بجلی کی میں تاروں سے ٹکرانے سے پانچ مزدور زخمی دو جاں بحق۔ ریسکیو1122

جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر واقع گرین وڈ سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں مزدور کام کر رہے تھے کام کے دوران ایک لوہے سے بنی چودہ فٹ لمبی سیڑھی کو اٹھا کر دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے کہ اچانک اوپر سے گزرتی بجلی کی مین تاروں سے لوہے کی سیڑھی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور محمد قاسم ولدنذیر 20سال، اور عابد ولد حق نواز 30سال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ مزدورفاضل ولد چراغ 45سال، محمد اسلم ولد غلام حسین40سال، اسد ولد حق نواز 17سال، محمد اعظم ولد عبدالرشید18سال اور نوید بابر ولد بابر علی 20سال شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122جھنگ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں افراد کو ابتدائی طبی امداد دکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی اور ڈیڈ باڈیزکو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ادھر   د نیا پو ر  کے قریب چک نمبر 365ڈبلیو بی میں ٹرک کی چھت پر کھڑا22سالہ نوجوان ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر جا ں   بحق ریسکیو زرائع  کے مطا بق  د نیا پو ر  کے قریب چک نمبر 365ڈبلیو بی میں 22سالہ نوجوان  سا جد  مظفر گڑ  ھ  کا ر ہا ئشی  ٹرک کی چھت پر کھڑا   تھا کہ ا چا نک 1000kv  ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر  مو قع  پر ہی جا ں   بحق ہو گیادریں اثنا   کوٹ ادو روڈ نزد گرلز ڈگری کالج جمعہ داد پٹھان کی پانچ سالہ بچی آمنہ سڑک کراس کر تے ہو ئے ٹرک کے نیچے آکر کچلی گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس تھا نہ سرور شہید نے بچی کی نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور ٹرک کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی،دوسرا حادثہ چوک سرور شہید کے نواحی اڈا وانڈر پر پیش آیا جس میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک مرد اور عورت شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں پر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ سرور شہید مصروف تفتیش ہے۔  گزشتہ رات سنجرپور زکی نگر کے قریب بائی پاس کراچی سے لاہور جانیوالے ٹریلر نے کھڑے ٹریلر میں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص رمضان علی ولد ممتاز احمد شدید زخمی ہوا جب کہ ثقلین ولد منیر احمدموقع پر جاں بحق ہو گیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔  ملتان روڈ اڈا چٹی پلی کے قریب دو لانگ ویلر تیز رفتار ٹریلرز کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں محمد سہیل ولد محمد اکرم نامی شخص جاں بحق جبکہ تین افراد محمد عمران ولد بشیر احمد،پرویز ولد نذیر احمداور طارق ولد نور محمد  شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا  ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ڈاکٹروں کے مطابق ایک شدید زخمی کی حالت تشویشناک ہے

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر