نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا 

        نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا 

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ہونیوالے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میگا کرپشن کیسز پر چیئرمین کو بریفنگ دی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز کے کیسز اور چودھری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات، راؤنڈ رو ڑ کی تعمیر کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے جبکہ اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکا ؤنٹس سے برآمد کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے بتایا اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکو مت کے سپرد کیا جا رہا ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا اس نے 2 سال میں ریکارڈ ریکوری کی۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے وابستگی نہیں، فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نیب تحقیقات دائرہ 

مزید : صفحہ اول