آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور نوشہرہ کا دورہ

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور نوشہرہ کا دورہ

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور نوشہرہ کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیج لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کور کے کردار کو سراہا اور یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار، ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف /دورہ

مزید : صفحہ اول