سموگ، محکمہ سکول ایجوکیشن کا آج اور کل لاہور کے تمام سکول بند رکھنے کا اعلان

سموگ، محکمہ سکول ایجوکیشن کا آج اور کل لاہور کے تمام سکول بند رکھنے کا اعلان

  



لاہور (لیڈی رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سموگ کے سبب آج  اور کل تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا، سرکاری اعلان کے بعد نجی تعلیمی ادارے بھیجمعہ اورہفتہ کوبند رہیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدرات اجلاس میں منعقد ہوا جس میں سموگ کے سبب شہر کے تمام سکول  بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کے سبب گزشتہ روز ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 427 پر پہنچ گیا تھا، سب سے زیادہ آلودہ علاقہ اپر مال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں 583، شملہ پہاڑی اور اطراف میں 545 اے کیو آئی رہا۔

سموگ / سکول

مزید : صفحہ اول