بختاوربھٹو زرداری”بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن“ کی کو چیئر پرسن منتخب

بختاوربھٹو زرداری”بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن“ کی کو چیئر پرسن منتخب

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی پاکستان کے سنٹر ل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے اجلاس میں ایک ریزولیشن پاس کی گئی جس کے تحت فاؤنڈیشن کے بورڈ میں تین نئے ممبران کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ اس ریزولیشن کے مطابق بختاور بھٹو زرداری،بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کی کو چئیر پرسن مقرر ہو گئی ہیں جبکہ کو چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بورڈ ممبرمنتخب کیا گیا ہے۔ بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے چئیرمین بشیر ریاض ہیں جبکہ دیگر ممبران میں مسز رخسانہ بنگش، بیرسٹر مسعود کوثر، پروفیسر اعجاز الحسن،سینٹر تاج حیدر اور اورنگزیب برکی شامل ہیں۔ 

بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن

مزید : صفحہ اول