ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا

    ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹرسعید الٰہی کو ہٹا کر پی ٹی آئی رہنماء ابرارالحق کو تعینات کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا جبکہ ڈاکٹر سعید الٰہی نے تعیناتی کو غیر قانونی قراردے کرعدالت جانے کا عندیہ دیدیا بتایاگیا ہے کہ آئی آر سی ایس کے تحت تقرری کے بعد چیئرمین کے عہدے سے مقررہ مدت تین سال پورے کئے بغیر ہٹانا غیر قانونی ہے جبکہ ڈاکٹر سعید الٰہی کوصدر پاکستان کی جانب سے ڈیڑھ سال پہلے ہی انکی جگہ ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سمری ایوان صدر سے وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی گئی متعلقہ وزارت نے اس حوالے سے قانونی رائے طلب کی تو معلوم ہوا کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی کے چارٹر کے مطابق چیئرمین ہلال احمر کی مدت تین سال سے پہلے ختم نہیں کی جاسکتی اس حوالے سے جب ڈاکٹر سعید الٰہی سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے کہا کہ میں اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرونگا اس قسم کے حملے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

چیئرمین ہلال احمر تنازع

.

مزید : صفحہ اول