عوام کی اکثریت نواز شریف  کو باہر جانے کی اجازت دینے کی حامی: گیلپ سروے 

        عوام کی اکثریت نواز شریف  کو باہر جانے کی اجازت دینے کی حامی: گیلپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام کی اکثریت نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حامی ہے، یہ بات گیلپ سروے میں سامنے آئی۔عوامی رائے جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 53 فیصد لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حمایت کی ہے جب کہ 44 فیصد اس کے مخالف ہیں۔40 فیصد لوگ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی قیادت شہباز شریف کودینے کے حق میں ہیں جب کہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کوکرنی چاہیے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی ہے۔نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اس بات سے مشروط ہے کہ اگر نواز شریف یا شہباز شریف 7 یا ساڑھے 7 ارب روپے کے پیشگی ازالہ بانڈ جمع کرادیتے ہیں تو وہ باہر جاسکتے ہیں اور اس کا دورانیہ 4 ہفتے ہوگا جو قابل توسیع ہے۔تاہم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط اجازت کے فیصلے کو ن لیگ نے رد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
گیلپ سروے

مزید :

صفحہ اول -