وزیر اعظم سے علی امین گنڈا پور  اور یعقوب شیخ کی ملاقات 

وزیر اعظم سے علی امین گنڈا پور  اور یعقوب شیخ کی ملاقات 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور اور رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ نے یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل گوندل بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے علاقہ بالخصوص اپنے حلقوں سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات 

مزید : صفحہ اول