پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب 

 پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیاسی و معاشی چیلنجز اور تنظیمی معاملات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے دو اہم ترین اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کرلیا  ہے،تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی شام پانچ بجے بنی گالہ میں منعقد ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں اعلیٰ پارٹی قیادت شریک ہوگی۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق مشاورت کرے گی،کور کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنا کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کرے گی،کور کمیٹی معاشی صورتحال، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق ا مور پر بھی بات کریگی۔کور کمیٹی کے اجلاس میں قومی سطح کے اہم فیصلے کئے جائیں گے،کور کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلی کے پی محمود خان،گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین،وفاقی وزیر شیریں مزاری، اسد عمر، عامر کیانی،وزیر دفاع پرویز خٹک،علیم خان، عاطف خان،وفاقی وزیر فواد چوہدری،بابر اعوان، وفاقی وزیر غلام سرور خان، علی زیدی، علی امین بھی کور کمیٹی اجلاس شرکت کریں گے۔

  کور کمیٹی 

مزید : صفحہ اول