بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا کو 17پیسے فی یونٹ اضافہ کی استدعا

      بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا کو 17پیسے فی یونٹ اضافہ کی استدعا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے بقایا جات کی مد میں 17 ارب 20 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کرتے ہوئے بجلی قیمت میں سترہ پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2019ء کے بقایا جات کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے بقایا جات کی مد میں سترہ ارب روپے سے زائد کی وصولی کی درخواست کی ہے۔کمپنیوں نے استدعا کی ہے کہ بجلی کی قیمت میں سترہ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔ نیپرا حکام کے مطابق آئیسکو کی جانب سے ایک ارب 44 کروڑ، لیسکو کی جانب سے پانچ ارب روپے، گیپکو نے ایک ارب 53 کروڑ، فیسکو نے 94 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ میپکو نے اپنی درخواست میں 2 ارب 21 کروڑ، پیسکو نے 3 ارب 66 کروڑ اور حیسکو نے 2 ارب 50 کروڑ روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔دائر کی گئی درخواست کے مطابق میپکو نے 2 ارب 21 کروڑ اور پیسکو نے 3 ارب 66 کروڑ روپے، حیسکو نے 2 ارب 50 کروڑ، کیسکو 1 ارب 52 کروڑ اور سیپکو نے ایک ارب 19 کروڑ وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق نیپرا تھارٹی بیس نومبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرے گی۔

اضافہ کی استدعا

مزید : صفحہ اول