نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش

نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جو ڈیشل کمیشن نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیلئے مامو ن رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کی ریٹائرمنٹ کے تناظر میں نئے چیف جسٹس کی سفارش کی گئی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 نومبر کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری کیلئے تین ناموں پر غور کیا جائیگا،بلوچستان سے ایڈوکیٹ غلام اعظم قمبرانی,اسلام آباد سے فیض احمد جندران اور سندھ سے لبنی پرویز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

جسٹس مامون شیخ

مزید : صفحہ اول