شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال سے  دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

  شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال سے  دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔جمعرات کو ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔عدالت کی اجازت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نے شاہد خاقان عباسی کی عیادت کی۔ مرتضی جاوید عباسی، محسن شاہنواز رانجھا اور برجیس طاہر نے شفا اسپتال میں سابق وزیراعظم کی عیادت کی۔واضح رہے کہ چار نومبر کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال منتقل

مزید : صفحہ اول