بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی یوم تاسیس کشمیریوں کیساتھ منانے کا اعلان 

  بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی یوم تاسیس کشمیریوں کیساتھ منانے کا اعلان 

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی یوم تاسیس کشمیریوں کیساتھ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کیساتھ منائے گی، پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر کے حل پر رکھی گئی تھی اور کشمیر کے مسلے کا واحد حل رائے شماری ہے۔وہ جمعرات کو پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاروں کے حوالے سے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ ا جلا س میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے یوم یاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں نیئرحسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین،سردار یعقوب،چوہدری پرویزاشرف، مطلوب انقلابی، جا و ید ایوب اور قاسم مجید نے شرکت کی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا اس بار یوم یاسیس کشمیریوں کیساتھ منائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی تھی، کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے۔

بلاول اعلان

مزید : صفحہ اول