ہم پر امن لوگ، حکومت کی رخصتی ہی ہماری منزل

      ہم پر امن لوگ، حکومت کی رخصتی ہی ہماری منزل

  



جے یو آئی(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے ہم نے اپنے پلان بی پر عمل کیا ہے اور اس کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کو بھی آگاہ کر چکے ہیں، ہم نے پہلے بھی پر امن دھرنا دیا اور اب بھی پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمن واضح کر چکے ہیں اسمبلیوں کو تحلیل اور نئے انتخابات کااعلان کیا جائے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے اس کا فیصلہ تو حکومت نے کرنا ہے ہم نے نہیں مولانا یہ بھی بات واضح طور پر کہہ چکے ہیں ہم اپنے احتجاج کے دوران کسی بھی شہری کو پریشان کریں گے نہ ہی کسی املاک کو نقصان پہنچائیں گے،حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ مستعفی ہو وگرنہ ہماری احتجاجی تحریک مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

حافظ حسین

مزید : صفحہ اول