مطالبات کا ڈائیلاگ سے ہی حل نکالنا چاہیے

مطالبات کا ڈائیلاگ سے ہی حل نکالنا چاہیے

  



حکمران جماعت کی اتحادی پارٹی پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے اور ان کے مطالبات کا ڈائیلاگ سے ہی حل نکالنا چاہیے،حکومت کی طرف سے ان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ کسی بھی قیمت پر بند نہیں ہونا چاہیے اور مجھے یقین ہے بات چیت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایشو آف دی ٖڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پر امن احتجاج کرنا ہر اپوزیشن جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، انہوں نے پہلے بھی ایک پر امن دھرنا دیا اور ہمیں ان سے اب بھی اس بات کی امید ہے ان کی جانب سے شاہراہیں بند کرنے سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی ان سے بات کرکے کوئی نہ کوئی حل نکالنے میں ضرورکامیاب ہو جائیں گے۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول