پر امن احتجاج کرناجے یو آئی (ف) کا حق ہے

پر امن احتجاج کرناجے یو آئی (ف) کا حق ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری محمد اسلم گل نے کہا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پارٹی کا موقف دے چکے ہیں پارٹی کسی بھی دھرنا سیاست کا نہ تو ماضی میں حصہ بنی اور نہ ہی اب ہم کسی دھرنا سیاست کا حصہ بنیں گے،لیکن ہم مولانا فضل الرحمن کے سیاسی مطالبات کے پہلے دن سے ہی حامی ہیں اور اب بھی ان کے سیاسی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پلان بی بھی جے یو آئی کے اپنے احتجاجی پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کے مطابق وہ آگے بڑھ رہے ہیں پر امن احتجاج کرنا جے یو آئی کا حق ہے اب یہ حکومت کا فرض بنتا ہے وہ ان سے بات چیت کرکے مسائل کا حل نکال لیں کیونکہ انہوں نے تو اپنا دھرنا ختم کرکے حالات اور خون خرابہ ہونے سے ملک کو بچا لیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -