پلان بی بھی ناکام ہوگا گھرمیں آرام کرنا بہتر

پلان بی بھی ناکام ہوگا گھرمیں آرام کرنا بہتر

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے جب مولانا کا آزادی مارچ کراچی سے شروع ہوا تھا تو تب ہی ہمارے شہر کراچی کی عوام نے ان کے اس مارچ میں شرکت نہ کرکے ان کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا تھا اب بھی ان کی جانب سے شاہراہیں بند کرکے سوائے عوام کو پریشان کرنے کے کچھ حاصل نہ ہو گا،وہ عوام کی جانب سے پذائرئی نہ ملنے کی وجہ سے ہی دھرنا ختم کرکے اب شاہراہیں بند کرنے پر اتر آئے ہیں،جو اچھی بات نہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ اس بات کو تسلیم کر لیں پہلے عوام نے ا ن کو الیکشن میں ووٹ نہ دیکر مسترد کردیا تھا اور اب ان کے دھرنے میں بھی شرکت نہ کرکے عوام نے ان کیخلاف اپنا فیصلہ دیدیا ہے وہ آرام سے گھر سکون کریں اور حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے کا سلسلہ بند کردیں۔

فردوس شمیم

مزید : صفحہ اول