شاہراہیں بند کرنا کسی طور اچھی بات نہیں

شاہراہیں بند کرنا کسی طور اچھی بات نہیں

  



ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے جس طرح سے مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کا دھرنا ختم کرکے اچھا فیصلہ کیا،ٹھیک اسی طرح سے انہیں شاہراہیں بند کر کے کا اپنا پلان بی بھی ملکی مفاد میں ختم کردینا چاہئے اور حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہئے یقینی طور پر جب ملک کی اہم شاہراہیں بند ہوں گی تواس کے کوئی اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن کو حکومتی کمیٹی کیساتھ معاملات طے،ضد کی سیاست چھوڑ دینی چاہئے شاہراہیں بند کرنے سے ملکی ترقی کا سفر رکے گا جو اچھی بات نہیں۔

سبزواری

مزید : صفحہ اول