مولانافضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی 

مولانافضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی 

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزارکو مولانا فضل الرحمن کے پلان بی کی تفصیلات داخل کرنے کی اجازت دے دی،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا ختم کر دیا گیا ہے.،درخواست گزار ندیم سرور نے کہا کہ دھرنا مولانا فضل الرحمن کا پلان اے تھا،اب پلان بی کے تحت مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اور دوسرے صوبوں کے روڈ بلاک کرنے کا کہا ہے جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے،درخواست گزار وکیل ندیم سرور نے عدالت سے پلان بی کے مطابق بلاک کی جانے والی سٹرکوں کی فہرست متفرق درخواست کے ذریعے داخل کرنے کی جازت طلب کی،عدالت نے یہ استدعامنظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

دھرنا،سماعت

مزید : صفحہ آخر