پیپلز پارٹی کے ر ہنماؤں کو زرداری سے ملاقات کی اجازت مل گئی

 پیپلز پارٹی کے ر ہنماؤں کو زرداری سے ملاقات کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قمر زمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کے متعلقہ ر ہنماؤں کو سابق صدر آصف علی زرداری سے 25 نومبر کو ملاقات کی اجازت دے دی،قمر زمان کائرہ نے آصف علی زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی کو چیلنج کیاتھا،پیپلز پارٹی کے جن راہنماؤں کو آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،ان میں قمر زماں کائرہ کے علاوہ چودھری منظور، حسن مرتضیٰ،عثمان ملک اور اسلم گل شامل ہیں،پنجاب حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ آصف علی زرداری پمز میں داخل ہیں اور یہ معاملہ چیف کمشنر اسلام آباد سے متعلقہ ہے،گزشتہ روز عدالت کے روبرو چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عارف راجہ نے پیش ہوکر بیان دیا کہ آصف زرداری سے ان کے اہل خانہ اور دیگر کی ملاقات کروانے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ درخواست گزار آئندہ سوموار کو آصف علی زرداری سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہاکہ ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،فاضل جج نے مذکورہ کارروائی کے بعد درخواست نمٹا دی۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -