شاہد خاقان پروڈکشن آرڈر،حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے پیر تک مہلت

      شاہد خاقان پروڈکشن آرڈر،حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے پیر تک مہلت

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست کا جواب داخل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو پیر18نومبر تک مہلت دے دی جبکہ سیکرٹری پارلیمانی امورکی طرف سے عدالت میں جواب داخل کروادیا گیا،جس میں کہا گیاہے کہ شاہد خاقان عباسی بیمارہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے انہیں آرام کی ضرورت ہے،سرکاری وکیل نے کہا پارلیمنٹ میں 9 آرڈیننس پاس ہوئے ہیں 4 پر بحث ہوچکی ہے مزید 5 پر بحث ہونا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل سے پوچھا آپ کو جواب جمع کروانے میں کیا مسئلہ ہے؟،سرکاری وکیل نے کہا کل تک جواب مکمل نہیں کر پائیں گے،پیرتک کی مہلت دے دیں، عدالت نے کہا پھر توسیشن ختم ہوجائے گا،سرکاری وکیل نے کہا اگلا سیشن دسمبر میں بھی بلوایا گیا ہے۔

مزید مہلت

مزید : صفحہ آخر