اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں، سراج الحق

  اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں، سراج الحق

  



اسلام آباد/لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔اسی لیے وہ میاں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے کی ذمہ داری بھی عدالتوں پر ڈالنا چاہتی ہے۔حکومت دماغ اور قوت فیصلہ دونوں سے محروم ہے۔رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے۔تمام ادارے اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعدپارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میاں نواز شریف کے علاج کے لیے باہر جانے سے حکومت ڈرتی ہے کہ اس پر کوئی ذمہ داری نہ آجائے اس لیے اس معاملے کو بھی عدالتوں پر ڈال رہی ہے۔حکومت کی اب تک کوئی سمت ہے نہ اسے اپنی نااہلی،ناکامی اور عوام کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی کا کوئی ادراک ہے۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر