گلوکارہ حمیرا ارشد کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے درخواست دائر

گلوکارہ حمیرا ارشد کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے درخواست ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)گلوکارہ حمیرا ارشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کاحکم حاصل کرنے کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔گلوکارہ حمیراارشد اور اظہر حنیف نے حارث سعید خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائراپنی اس درخواست میں وزارت داخلہ، پی ٹی اے اورایف آئی اے کو فریق بنایا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا قومی ایشو پر مہم کو روک کر نوجوان نسل میں فحاشی کو فروغ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فحش مواد، مذہبی اہانت اوردیگرقابلِ اعتراض مواد موجودہے لیکن حکومت اس مواد کو روکنے کے لئے موثر اقدامات نہیں کررہی۔

قاب

مزید : صفحہ آخر