نازیباویڈیو ز شیئرکرنے کا الزام، ملزم کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

نازیباویڈیو ز شیئرکرنے کا الزام، ملزم کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سوشل میڈیا پر منہ بولی بہن کی نازیباویڈیو بنا کر شیئرکرنے کے ملزم نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،ملزم اعجاز بھٹی کی طرف سے دائر درخواست میں ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ محمد ذیشان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مدعی کی بہن کی نازیباویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کیا،مقدمہ میں 12 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا الزام بھی عائد کیاگیا ہے جبکہ درخواست گزار ملزم سے کوئی فحش ویڈیو برآمد نہیں ہوئی، جن ویڈیوز کا الزام لگایا گیا ہے وہ خاتون نے خود بنائیں، بھتہ مانگنے اور بلیک میل کرنے کاالزام بھی غلط ہے،درخواست میں ضمانت پررہائی کی استدعا کی گئی ہے۔
نازیبا

مزید :

صفحہ آخر -