توہین عدالت کی درخواست، پنجاب ٹیکس بورڈ کے ایم ڈی نصاب کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست، پنجاب ٹیکس بورڈ کے ایم ڈی نصاب کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب ٹیکس بورڈ کے ایم ڈی نصاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یہ درخواست غازی خلیل نامی شہری کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ اسے محکمے سے بغیر کسی نوٹس کے برخاست کر دیا گیا تھا،عدالت نے 26مارچ2019ء کو اس کی بحالی کی اپیل پرفیصلہ کرنے کے لئے ایم ڈی نصاب کو حکم جاری کیا تھا جس پرتاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا،توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایم ڈی نصاب

مزید : صفحہ آخر