سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، ڈالر کی قدرمیں کمی، سونے کی قیمت مستحکم 

 سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، ڈالر کی قدرمیں کمی، سونے کی قیمت ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 37200کی حدبحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں مزید 14  ارب19 کروڑ 45لاکھ38ہزار662روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اتار چڑھاؤ جاری رہا۔کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواتاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس76.24پوائنٹس اضافے سے37243.29پوائنٹس پر بندہوئی۔جمعرات کومجموعی طورپر395کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے228کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید4پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.42روپے سے گھٹ کر155.38روپے اورقیمت فروخت155.52روپے سے گھٹ کر155.48روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.50روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی گولڈمارکیٹ میں مزید4ڈالرکااضافہ ہونے پر فی اونس سونے قیمت1465ڈالرسے بڑھ کر1469ڈالرہوگئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت86450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74117روپے پرمستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید : صفحہ آخر