صوبائی وزیرصحت کا پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنیکاحکم

  صوبائی وزیرصحت کا پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنیکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پراجیکٹ ڈائریکٹرپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ اسدنعیم کوایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کاحکم دے دیاہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی ایک ہفتے بعدتمام میڈیکل سامان کی تقسیم کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے۔ صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی کارکردگی بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی اوورآل کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پروجیکٹ مینجرپی ایم یوذاتی طورپرڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزجاکرترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کی جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ آئندہ منگل کوہسپتالوں میں طبی سامان کی تقسیم بارے اجلاس طلب کیاجائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی فنگشنگ کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کئے جانے والے انیستھیزٹکس کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں تعینات کیاجارہاہے۔ وئیرہاوسزمیں طبی سامان کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بروقت طبی سامان سرکاری ہسپتالوں میں نہ پہچانے پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیرصحت پنجا ب نے ذیابیطس سے بچاؤاورعلاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض میں خطرناک حدتک اضافہ ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ متوازن غذااورباقاعدہ ورزش ذیابیطس سے بچاؤمیں انتہائی مددگارثابت ہوتی ہیں۔ ذیابیطس کے مرض پربروقت قابونہ پانے سے جسم کے باقی اعضاء بھی بری طرح متاثرہوتے ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -