حکومت ذیا بیطس کی ادویات کو سستا کرنے کا اعلان کرے،ڈاکٹر ظفر بشیر چودھری

  حکومت ذیا بیطس کی ادویات کو سستا کرنے کا اعلان کرے،ڈاکٹر ظفر بشیر چودھری

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئر مین ایکو پاکستان ڈاکٹر ظفر بشیر چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور ادویات ساز ادارے ذیا بیطس سے متعلقہ تمام ادویا ت بشمول انسولین کو سستا ترین کرنے کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہو ر میں منعقدہ ایک پبلک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ظفر بشیر چودھری نے کہا کہ عالمی یوم ذیا بیطس برائے سال2019 کا موضو ع ہے ”ذیا بیطس اور ایک خاندان“میں مریض کے خاندان کے ہر افراد کو ذیا بیطس کی تعلیم و تربیت، تدارک، احتیاطیں اور علاج معالجہ کے بارے میں اپنا کردارادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تقریباََ 25 ملین افراد ذیا بیطس کا شکار ہیں،جن میں زیادہ ترٹائپ ٹو کے مریض ہیں جس کا قبل از وقت باقاعدہ جسمانی ورزشوں، متوازن اور صحت مند طرز زندگی کے ذریعے مکمل تدارک ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دو مریضوں میں سے ایک مریض کو اپنی ذیا بیطس کا علم نہیں ہوتا جبکہ ابتداء ہی میں تشخیص اور علاج معالجہ سے ذیا بیطس کی خطرناک پیچیدگیوں سے بچا جاسکتاہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عابد محمود چوھدری چیف آرگنائزر ایکوپاکستان نے ذیا بیطس پر لیکچر دیا۔

ڈاکٹر ظفر بشیر چودھری

مزید : صفحہ آخر