صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک نظام بہتربنانے کیلئے منصوبے کاآغاز
لا ہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرلاہور میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات کے ازالے کیلئے کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کو باقاعدہ ایک تحریری رپورٹ مرتب کر نے کا حکم دیا ہے تاہم یہ منصوبہ دیگر منصوبوں کی طرح جلد مکمل ہو تا نظر نہیں آتا۔کیونکہ رنگ روڈ سے کالاشاہ کاکو موٹر وے اور اورنجن ٹرین منصوبے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔ واضح رہے ایک روز قبل وزیر اعلی پنجاب کی نگرانی میں اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، معاون خصوصی ٹرانسپورٹ جاوید اختر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ایم ڈی لاہور پارک کمپنی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔
ٹریفک نظام