جنوبی ایشیاء میں قیام امن اور تجارت کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں: خسروبختیار

  جنوبی ایشیاء میں قیام امن اور تجارت کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں: خسروبختیار

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان سے تاجکستان تک ریلوے لائن منصوبے کو تشکیل دیا جارہا ہے، خطے میں امن اور تجارتی کاموں کو بحال کر رہے ہیں۔ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ طور خم سے دوشنبے تک اقتصادی راہداری کا منصوبہ بنایا ہے اور منصوبے پر عالمی بینک کے مالی تعاون سے عملدرآمد کریں گے، اقتصادی راہداری کے تحت سڑکیں تعمیر اور ریل پٹری بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام اور پاک چین کوریڈور کے تحت کاموں کو بھی تیز کیا جا چکا ہے جبکہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان ریلوے لائن کو چین کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے کے ساتھ اقتصادی رابطوں میں تیزی سے پاکستان کی معاشی صورتحال او معیشت کی خود مختاری کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خسرو بختیار

مزید : صفحہ آخر